اغراض و مقاصد
٭ہرشہر میں ایک یا ضرورت کے پیش نظر ایک سے زائد مستند دارالافتاء کا قیام جس سے شہر بھرکے لوگ باآسانی تمام دینی ودنیاوی مسائل میں شریعت کے مطابق رہنمائی حاصل کر سکیں۔
٭ عوام الناس کا ملک بھر کےمدارسِ دینیہ و مفتیان کرام سے تعلق و محبت قائم کرنا۔
٭ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ہر مسئلے کا حل بذریعہ موبائل فون، ای میل اور بذریعہ ڈاک فراہم کرنا۔
٭ عوام الناس میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امت مسلمہ کی بیداری و استحکام پاکستان کا شعور پیدا کرنا۔
٭مختلف تعلیمی و تربیتی شعبہ جات کا قیام جس سے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کا استحکام ہو۔
٭ملک بھر کے مفتیان عظام اور علمائے کرام کو دینی وعصری علوم میں آگاہی اور رہنمائی کرنا۔
٭ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئےتعلیمی و تربیتی کورسز کا آغاز۔