کوئزز کا طریقہ

ہرکتاب کے پانچ لیکچر کے بعد 10 نمبر کی کوئز ہر طالب علم کی پورٹل آئی ڈی پر اپلوڈ کر دی جاتی ہے۔
(نوٹ)پورٹل آئی ڈی کو سمجھنے کیلئے مین مینیو میں پورٹل آئی ڈی پر کلک کریں۔
کوئزز کی اطلاع بذریعہ ای میل ،وٹس ایپ اور ایس ایم ایس دی جاتی ہے۔
کوئززاپلوڈ ہونے کے بعد کوئزز 48 گھنٹے تک پورٹل آئی ڈی پر رہے گی۔ بعد ازاں طالب علم غیر حاضر شمار کیا جائے گا۔

کوئز معروضی طرز پر ہوگی۔جس میں چار آپشنز میں سےایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ہرکوئز 10 سوالات پر مشتمل ہے ۔اور ہر سوال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ،گویا تمام کوئز 10 منٹ کی ہوگی۔
مکمل کوئز حل کرنے کے بعد اسی وقت اس کانتیجہ دیکھا جا سکے گا۔
کوئز میں غیر حاضر ہونے پر دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔اور اس کے نمبر سالانہ نتیجہ سے منہا کیے جائیں گے۔