اساتذہ کرام سےآن لائن تمرین کرنے کا طریقہ

1۔ تمام طلباء کو تمرین کیلئے سوالات ادارہ اور اساتذہ کرام کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔
2۔تمام طلباء کو تمرین کیلئے روزمرہ پیش آنے والےوہ نت نئے اور جدید سوالات دیے جاتے ہیں جو عالمی مجلس مفتیان کرام سے منسلک ماشاءاللہ سات لاکھ 700000 سے زائد افراد ہمارے مفتیان کرام سے پوچھتے ہیں۔
3۔تمام طلباء ،اساتذہ کےتمرین کیلئے دیے گئے سوالات کو صاف صفحے پر حل کریںگے۔
4۔ہر طالب علم کو بیک وقت تین اساتذہ کرام تمرین کروائیں گے ۔
5۔ایک استاد کے پاس جب 15 فتوے مکمل ہوجائیں تو دوسرےاستاد کے پاس تمرین شروع کروادی جائے گی۔
6۔ادارے کی طرف سے تمرین کے فتاوی کو مرتب رکھنے کیلئے ایک فارم دیا جاتا ہے،ہر استاد کے پاس کی گئی تمرین کو الگ فارم پر درج کرنا ضروری ہوتا ہے،تاکہ تمام فتاوی ہر استاد کے نام کے ساتھ الگ اور مرتب رہیں۔
7۔حل شدہ فتوے کی تصویرمقرر کردہ اساتذہ کو بذریعہ وٹس ایپ ارسال کرنا ہوگی اوراس طریقہ سے اساتذہ کرام اس فتوے کی تصحیح یا تصویب فرمائیں گے۔
8۔تمرین کیلئے دیے گئے سوال کا جواب لکھ کر ایک سوال صرف ایک ہی استاد کو ارسال کریں ،ایک ہی سوال تمام اساتذہ کو ارسال کرنے پر وہ فتوی کالعدم شمار ہوگا۔
9۔ہر دس دن کے بعد تمرین کے حل شدہ فتاوی جات کی رپورٹ لی جاتی ہے۔
10۔ فتاوی مکمل ہوجانے کے بعد ان کی ہارڈ کاپی ادارہ کو اس طور پر ارسال کریں کہ جن اساتذہ کے پاس تمرین کی ہے ان میں سے ہر ایک استاد کے فتاوی کو الگ الگ فائل میںمرتب کریں۔
11۔آپ کے بھیجے گئے یہ فتاوی جات تمرین کروانے والے اساتذہ کرام کو تصویب وتصحیح کیلئے بھیجے جائیں گے اور تصحیح ہو جانے کے بعد اصل فتاوی جات تمام طلباء کرا م کو ارسال کر دیے جائیں گے۔
12۔ہر طالب علم کیلئے ضروری ہے کہ اپنے حل شدہ فتوے کو تصویب کے بعدکمپوزشدہ سافٹ کاپی بھی ادارہ کو ارسال کرے۔
13۔مختلف دورانیے (یک سالہ ،دوسالہ ، تین سالہ ، پانچ سالہ)والے طلباء کیلئے فتاوی کی تعداد مختلف ہوگی۔
14۔اگر کوئی طالب علم معینہ وقت میں اپنی تمرین مکمل نہ کر ے تو اس کا تخصص مکمل نہ ہوگا اور ادارہ کی طرف سے اسے سند جاری نہیں کی جائے گی،اور اگر اگلے درجے میں داخلہ کا خواہاں ہو تو اسے داخلے کا اہل شمار نہیں کیا جائے گا۔