عالمی مجلس مفتیان کرام رجسٹرڈ کا مختصر تعارف

دین ِ اسلام و شریعت مطہرہ ہر مسلمان کی ضروت ہے جس پر چلنا انسان کے لئےصرف کھانے پینےہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر کام سے زیادہ ضروری ہے،دنیا کے ہر انسان کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ شریعت مطہرہ پر زندگی بسر کرے، انسان جتنا شریعت محمدی ﷺ سے دور ہوتا جا رہا ہے اتنا ہی مصائب و پریشانیوں میں الجھتا جارہا ہے، دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی آسمانوں کو چھو رہی ہے زندگی نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھ چکی ہےاورہر شخص مصروفیت کے بھنور میں پھنس چکا ہےلہذا ان تمام حالات و مسائل کے پیش نظر امت مسلمہ کی تعلیم و تربیت  اور دینی مسائل میں  رہنمائی کےلیےملک بھر کے اکابر کی سرپرستی میں عالمی مجلس مفتیان کرام کا قیام عمل میں لایا گیا۔

الحمدللہ عالمی مجلس مفتیان کرام رجسٹرڈ پاکستان کے جید اور مستند ترین مفتیان کرام کا قابل اعتماد ادارہ ہےاور ملک بھر کے نامور مدارس کے مستند مفتیان کرام کا وسیع ترین نیٹ ورک ہے۔