استاد  الحدیث والفقہ عظیم محقق و مذہبی اسکالر حضرت مولانا مفتی محمد عالمگیر صاحب زید مجدہ

ولدیت:     غلام شبیر

پیدائش :     13 جنوری 1972

قوم : راجپوت

 آبائی شہر : چنیوٹ

:دینی تعلیم

  • حفظ قرآن کریم (جامعہ فاروقیہ چنیوٹ ،1983)
  • فاضل درس نظامی (جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد،1993ء)
  • تخصص فی الفقہ (جامعہ دارالعلوم کراچی )

:عصری تعلیم

  • بی اے (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
  • ایم اے (پنجاب یونیورسٹی لاہور)
  • ایم فل (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد)
  • پی ایچ ڈی (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے جاری ہے)
  • انگلش لینگویج کورس ( انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد)
  • انگلش لینگویج کورس ( برٹش کونسل لاہور)

:تدریسی خدمات

 جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آبادمیں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے۔

تدریس و افتاء کا تجربہ: 22 سال

:عہدے و مناصب

  • استاد الحدیث والفقہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد
  • نائب رئیس دار الافتاء جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد
  • 18 سال سے خطابت کے فرا‌‌ئض بھی سر انجام دے رہے۔

:تحریری خدمات 

  • لاہور سے شائع ہونے والے ماہنامہ “الصیانہ” میں ” احکام و مسائل کے عنوان سے تقریبا چار سال فقہی مسائل کی اشاعت۔
  • مختلف اہم موضوعات پر مفصل فتاوی جات۔

:اصلاحی تعلق

  • حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے اجل خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان شیروانی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت و اصلاح کا تعلق قائم تھا۔
  • حضرت مسیح الامت کی وفات کے بعد شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم سے تقریبا 26 سال سے بیعت واصلاح کا تعلق قائم ہے۔