ماہر فلکیات و میراث حضرت اقدس سید شبیر احمد کاکا خیل صاحب زید مجدہ

ولدیت :سید علی شاہ کاکا خیل

پیدائش :آبائی گاؤں زیارت کاکا صاحب  نوشہرہ   سکونتی گاؤں جہانگیرہ  ضلع صوابی تحصیل  چھوٹا لاہور

:دینی تعلیم

باقاعدہ کسی مدرسے سے فارغ التحصیل نہیں البتہ اکابر علماء کرام سے وقتا فوقتا مختلف علوم وفنون میں بکثرت استفادہ کیا ہے۔  حاجی عبد المنان مکہ مکرمہ سے کتب تسعہ میں اجازت حدیث حاصل ہے۔

عصری تعلیم : پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ آپلائیڈ سائنسز سے میکنیکل و نیوکلئیر انجنئیرنگ نیومیریکل میتھڈز میں۔

:تدریسی خدمات

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ آپلائیڈ سائنسز میں

 فلکیات اور میراث کے بارے میں  دارالعلوم کراچی ،بنوری ٹاون  کراچی ،جامعہ اشرفیہ لاہوراور جامعہ محمدیہ اسلام آباد  کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مشہور اور نامور  مدارس اور یونیورسٹیز میں  وقتا فوقتا خصوصی لیکچرز اور ورکشاپس کا انعقاد۔

فلکیات اور میراث کے امور میں علماء کرام آپ سےمشورہ کرتے رہتے ہیں ۔

تدریسی تجربہ:39  سال

دینی دنیاوی علوم کے بارےمیں مختلف جامعات میں بطور مہمان تدریسی خدمات انجام دی  ہیں جن کی تفصیل کافی طویل ہے۔

:خطابت

اسلام آباد ،راولپنڈی، لاہور ،کراچی ،فیصل آباد اورجہانگیرہ زیارت کاکا صاحب میں   بطور مہمان جمعہ کی خطابت۔

تحریری خدمات: آپ درج ذیل کتابوں کے مصنف ہیں

  • فہم الفلکیات
  • فہم المیراث مدلل
  • میراث کا آسان حساب
  • کشف ہلال
  • المؤذن
  • فہم التصوف
  • حقیقت جذب و سلوک
  • مکائد شیطان
  • زبدۃ التصوف
  • تصوف کا خلاصہ سوال و جواب

 

شاعری میں

  • پیغام محبت
  • شاہراہ محبت
  • فکر آگہی
  • نور معرفت
  • کرامات قلب
  • ہوش دیوانگی

 

پشتو میں

  • دَ مینی شاہراہ
  • دَمینی پیغام
  • دَ فکر فکر

 

خلیفہ مجاز:حضرت صوفی محمد اقبالؒ،سید تنظیم الحقؒ  حلیمی ،ڈاکٹر فدا محمد صاحب مد ظلہ ،میاں بشیر احمدکاکا خیلؒ ،  مولانا عبد الرحمان صدیقیؒ ،مولانا عبد الغفار مد ظلہ ،حاجی عبدالمنان مکہ مکرمہ  اور میاں اجمل قادری مد ظلہ

:بیرونی تعلیمی و تبلیغی دورے

جرمنی میں دو سال تعلیم کے سلسلے میں۔

  مکہ مکرمہ  اور مدینہ  منورہ میں میراث کی تدریس حج کے موقع پر۔