داخلہ کا طریقہ کار
شرائط داخلہ
۱۔کسی مستند ادارے سے درس ِ نظامی مکمل کیا ہو۔
۲۔شہادۃ العالمیہ میں ممتاز یا جید جداً ہونا ضروری ہے۔
۳۔ اگر کوئی شہادۃ العالمیہ میں جید درجے میں کامیاب ہوا ہو تو اس کے داخلے کیلئے کسی ادارے میں دوسے تین سالہ تدریسی تجربہ ہونا ضروری ہے۔
۴۔غیر وفاقی ممتاز یا جید جداً طلباء کرام بھی تخصص میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
۵۔غیر وفاقی طالب علم اگر دورہ حدیث میں جید ہو تو اس کے لئے تین سے پانچ سالہ تدریسی تجربہ ضروری ہے۔
۶۔ داخلہ کیلئے تین عدد تصاویر ،اپنی اور اپنے والدکے شناختی کارڈکی دو عدد کاپیاں اور اپنی تمام اسناد کی ایک ایک کاپی ارسال کریں۔
۷۔فیس جمع کروا کر چالان فارم کی کاپی،داخلہ فارم کے ساتھ ضرور ارسال کریں۔