عالمی آن لائن تخصص
عالمی مجلس مفتیان کرام کے زیرِ اہتمام عالمی آن لائن تخصص فی الفقہ الاسلامی کراویا جاتاہے۔یہ ہمارے لئے کسی بھی طرح خوشی ومسرت سے کم نہیں ہےکیونکہ کسی ایک ادارے میں داخلہ لے کرہم صرف اس ادارے کے اساتذہ سے استفادہ کر سکتے ہیں جبکہ ہمارا ادارہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد انداز میں الحمدللہ ملک بھر کے سات بڑے مدارس کے اساتذہ کرام کے توسط سے تخصص کروا رہا ہے۔تخصص کے تمام اسباق آن لائن ہوتے ہیں اور طالب علم اپنی سہولت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں جب بھی چاہے اسباق سن سکتاہےالبتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سبق سننا ضروری ہے کیونکہ چوبیس گھنٹے کے بعد دوسرے لیکچرز شروع کروا دیے جاتے ہیں۔