عالمی مجلس مفتیان کرام کا مختصر تعارف
دینِ اسلام و شریعت مطہرہ ہر مسلمان کی ضرورت ہے جس پر چلنا انسان کے لئےصرف کھانے پینےکی حد تک ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر کام سے زیادہ ضروری ہے،دنیا کے ہر انسان کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ شریعت مطہرہ پر زندگی بسر کرے، انسان جتنا شریعت محمدی ﷺ سے دور ہوتا جا رہا ہے اتنا ہی مصائب و پریشانیوں میں الجھتا جارہا ہے، دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی آسمانوں کو چھو رہی ہے زندگی نفسا نفسی کی بھینٹ چڑھ چکی ہےاورہرشخص مصروفیت کے بھنور میں پھنس چکا ہےلہذا ان تمام حالات و مسائل کے پیش نظر امت مسلمہ کی تعلیم و تربیت اور دینی مسائل میں رہنمائی کےلیےملک بھر کے اکابرعلماء کرام کی سرپرستی میں عالمی مجلس مفتیان کرام کا قیام عمل میں لایا گیا۔
عالمی مجلس مفتیان کرام پاکستان کے جید اور مستند مفتیان کرام کا قابل اعتماد ادارہ ہےاور ملک بھر کے نامور مدارس کےپانچ سو سے زائد مستند مفتیان کرام کا وسیع ترین نیٹ ورک ہے۔
مجلس شوری
٭عظیم اسلامی اسکالر یادگار اسلاف استاذالعلماء حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی صاحب زید مجدہ (شیخ الحدیث جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ)
٭پیر ِطریقت رہبرِشریعت یادگارِ اسلاف حضرت مولانا مفتی سیدجاویدحسین شاہ صاحب زید مجدہ( شیخ الحدیث ومدیر جامعہ عبیدیہ فیصل آباد)
٭عظیم فقیہ و محقق اسکالر استاذالعلماء حضرت مولانا مفتی محمدزاہدصاحب زید مجدہ (شیخ الحدیث و نائب مدیر جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد)
٭عظیم مذہبی اسکالر محسن مدارس دینیہ استاذ العلماء حضرت مولانا فضل رحیم صاحب زید مجدہ (شیخ الحدیث و مدیر جامعہ اشرفیہ لاہور)
٭قاری المقری استاذ العلماء والقرأء یادگار اسلاف حضرت مولاناڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی صاحب زید مجدہ (مدیر جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور)
مجلس تعلیمی
٭ تلمیذ خاص مفتی رشید احمد لدھیانوی استاذالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد ابراہیم صادق آبادی صاحب زیدمجدہ (صدر مفتی دارالافتاء صادق آباد)
٭عظیم فقیہ استاذالعلماء والمفتین حضرت مولانا مفتی عبد المنّان صاحب زیدمجدہ (نائب مفتی جامعہ دارالعلوم کراچی)
٭عظیم فقیہ و محقق سکالر استاذالعلماء والمفتین حضرت مولانا مفتی محمد شاہد عبید صاحب زیدمجدہ (صدرمفتی جامعہ اشرفیہ لاہور)
٭عظیم فقیہ و محقق سکالر استاذالعلماء والمفتین حضرت مولانا مفتی محمد عالمگیر صاحب زیدمجدہ (نائب مفتی جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد)
٭عظیم فقیہ و محقق استاذالعلماء والمفتین حضرت مولانا مفتی محمداعجاز صاحب(نائب مفتی جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد)
اغراض و مقاصد
٭ہرشہر میں ایک یا ضرورت کے پیش نظر ایک سے زائد مستند دارالافتاء اورصراط مستقیم ایجوکیشنل کمپلیکس کا قیام جس سے شہر بھرکے لوگ باآسانی شریعت کے مطابق رہنمائی اوردینی ودنیاوی تعلیم حاصل کر سکیں۔
٭ عوام الناس کا ملک بھر کےمدارسِ دینیہ و مفتیان کرام سے تعلق و محبت قائم کرنا۔
٭ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر ہر مسئلے کا حل بذریعہ موبائل فون، ای میل اور بذریعہ ڈاک فراہم کرنا۔
٭ عوام الناس میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور امت مسلمہ کی بیداری و استحکام پاکستان کا شعور پیدا کرنا۔
٭مختلف شعبہ جات کا قیام جس سے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کا استحکام ہو۔
٭ملک بھر کے مفتیان عظام اور علمائے کرام کو دینی وعصری علوم میں آگاہی اور رہنمائی کرنا۔
شعبہ جات
1۔شعبہ قرآن و حدیث:
اس شعبہ میں قریہ قریہ قرآن وحدیث کی تعلیم کو عام کرنا اور نسلِ نو کو دینی علوم سے
روشناس کرانے کے لئےایسے مکاتب کا قیام جہاں ممتاز علمائے کرام و قراء کرام کا
منفرد انداز سےدینی تعلیم دینا اور دور جدید ِ کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تربیت کرنا۔
2۔شعبہ آن لائن دارالافتاء:
اس شعبہ میں ملک بھر کے مستند اور جید مفتیان کرام عوام الناس کے مسائل کےشرعی حل
کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں جو عوام الناس کو گھر بیٹھے آن لائن مسائل کے جوابات دیتے ہیں۔
3۔شعبہ آن لائن تخصص:
اس شعبہ میں عالمی مجلس مفتیان کرام کی جانب سے مختلف تخصصات کروائے جاتے ہیں۔ جس میں تخصص فی الافتاء ،
تخصص فی الحدیث ، تخصص فی اللغات المختلفہ اور تخصص فی الحلال والحرام وغیرہ شامل ہیں۔
4۔شعبہ ڈِفرنٹ کورسز:
اس شعبہ میں دینی مدارس کے طلباء اورکالج یونیورسٹی کے طلباءِ کرام کو مختلف دورہ جات کروائے جاتے ہیں
جن میں دراساتِ دینیہ کورس، دورہ صرف والنحو ، دورہ فقہ الاسلامی، دورہ شخصیت سازی وغیرہ
5۔شعبہ سکلز ڈویلپمنٹ:
اس شعبہ میںدورحاضر کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف سکلز سکھائی جاتی ہیں۔
جدید پروفیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں جن میں انگلش لینگویج،گرافکس ڈیزائننگ
ویڈیو ایڈیٹنگ ،ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کمپیوٹر ہارڈ ویئر
موبائل ہارڈویئراور دیگر مختلف کورسز شامل ہیں۔
6۔شعبہ نشرواشاعت:
اس شعبہ کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح وفلاح کے لئے جدوجہد کرنا
اوردور ِجدید کے تقاضوں کےپیش نظر پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے
لوگوں تک دین اسلام واستحکام پاکستان کا پرامن پیغام پہنچانا ہے۔
آئندہ کیلئے لائحہ عمل و منصوبہ جات
٭ الحمدللہ عالمی مجلس مفتیان کرام رجسٹرڈپاکستان کا قابل اعتماد اور معروف ادارہ ہے۔
٭ ادارے کی ذاتی جگہ کا قیام جہاں مسجدو مدرسہ اور تعلیم و تربیت کی یونیورسٹی قائم کی جائے۔
٭ نوجوان نسل کو پاکستان کا کارآمد شہری بنانے کے لئے تربیت وہنر فراہم کرنا۔
٭ بچوں کودینی و عصری تعلیم دینے کے لئے جدید طرز پر اکیڈمی کا قیام۔
٭ ملک بھر کے نوجوانوں کو عملی زندگی میں کامیاب کرنے کیلئے اور ان کو ہنرمند بنانے کے لئے سکلز فراہم کرنا۔