سالانہ امتحان
1۔ سالانہ امتحان آف لائن یعنی بالمشافہ اور تحریری ہوتا ہے۔
2۔ امتحان کیلئے ادارہ کی طرف سے امتحانی سنٹر مقرر کر دیا جاتا ہے۔
3۔سالانہ امتحان ماہِ شعبان میں لیا جاتا ہے۔
4۔امتحان کی تاریخ اور امتحانی سنٹر کا اعلان پندرہ دن پہلے کر دیا جاتا ہے۔
5۔سالانہ امتحان کے چالیس دن کے اندر اندر نتیجہ کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔
6۔ سالانہ امتحان سے پہلے پہلے تمرین افتاء کے متعینہ تمام فتاوی جات جمع کروانے ضروری ہیں۔
7۔ فتاوی مکمل نہ ہونے کی صورت میں سالانہ امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے گی۔
8۔سالا نہ امتحان کی فیس مبلغ تین ہزارروپے جمع کروانا ضروری ہےتاکہ امتحان کے تمام اخراجات بحن و خوبی پورے کیے جا سکیں۔
9۔سالانہ امتحان سے قبل تمام بقایا جات ادا کرنا ضروری ہیں ۔بصورتِ دیگر امتحان میں شمولیت کی اجازت نہیںدی جائے گی۔
10۔ کامیاب متخصصین کی دستار بندی ہر پانچ سال کے بعد کی جائے گی۔