سالانہ امتحان
1۔ سالانہ امتحان آف لائن یعنی بالمشافہ اور تحریری ہوتا ہے۔
2۔ امتحان کیلئے ادارہ کی طرف سے امتحانی سنٹر مقرر کر دیا جاتا ہے۔
3۔سالانہ امتحان ماہِ شعبان میں لیا جاتا ہے۔
4۔امتحان کی تاریخ اور امتحانی سنٹر کا اعلان پندرہ دن پہلے کر دیا جاتا ہے۔
5۔سالانہ امتحان کے چالیس دن کے اندر اندر نتیجہ کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔
6۔ سالانہ امتحان سے پہلے پہلے تمرین افتاء کے متعینہ تمام فتاوی جات جمع کروانے ضروری ہیں۔
7۔ فتاوی مکمل نہ ہونے کی صورت میں سالانہ امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے گی۔
8۔سالا نہ امتحان کی فیس مبلغ تین ہزارروپے جمع کروانا ضروری ہےتاکہ امتحان کے تمام اخراجات بحن و خوبی پورے کیے جا سکیں۔
9۔سالانہ امتحان سے قبل تمام بقایا جات ادا کرنا ضروری ہیں ۔بصورتِ دیگر امتحان میں شمولیت کی اجازت نہیںدی جائے گی۔
10۔ کامیاب متخصصین کی دستار بندی ہر پانچ سال کے بعد کی جائے گی۔
کوئزز کا طریقہ
۔ہر کتاب کے پانچ لیکچر کے بعد 10 نمبر کی کوئز ہر طالب علم کی پورٹل آئی ڈی پر اپلوڈ کر دی جاتی ہے۔
(نوٹ)پورٹل آئی ڈی کو سمجھنے کیلئے مین مینیو میں پورٹل آئی ڈی پر کلک کریں۔
۔کوئزز کی اطلاع بذریعہ ای میل ،وٹس ایپ اور ایس ایم ایس دی جاتی ہے۔
۔ اپلوڈ ہونے کے بعد کوئزز 48 گھنٹے تک پورٹل آئی ڈی پر رہے گی۔ بعد ازاں طالب علم غیر حاضر شمار کیا جائے گا۔
۔ کوئز معروضی طرز پر ہوگی۔جس میں چار آپشنز میں سےایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
۔ ہر کوئز 10 سوالات پر مشتمل ہے ۔اور ہر سوال کا دورانیہ ایک منٹ ہے ،گویا تمام کوئز 10 منٹ کی ہوگی۔
۔مکمل کوئز حل کرنے کے بعد اسی وقت اس کانتیجہ دیکھا جا سکے گا۔
۔ کوئز میں غیر حاضر ہونے پر دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔اور اس کے نمبر سالانہ نتیجہ سے منہا کیے جائیں گے۔
اسائنمنٹ کا طریقہ
1۔ہر کتاب کے 10 اسباق کے بعد 10 نمبر کی اسائنمنٹ حل کرناہوگی۔
2۔اسائنمنٹ 3سے 5 صفحات پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔
3۔اسائنمنٹ کا عنوان ادارہ کی طرف سے دیا جائے گا۔
4۔ اسائنمنٹ جمع کروانے کا دورانیہ دو سے تین دن ہوگا۔
5۔لکھی ہوئی اسائنمنٹ کی تصاویر یا کمپوز شدہ اسائنمنٹ پورٹل آئی ڈی پر جمع کر وانی ہوگی۔
6۔ تین دن میں اسائنمنٹ جمع نہ کروانے پر اس اسائنمنٹ میں غیر حاضر شمار ہوگاجس کے نمبر سالانہ نتیجہ سے منہا کیے جائیں گے۔
7۔ اسائنمنٹ کا نتیجہ تین سے پانچ دن میں پورٹل آئی ڈی پر جاری کر دیا جائے گا۔