رجسٹریشن

داخلہ کی درخواستیں زیادہ لیکن نشستیں محدود ہونے کیوجہ سے جیسے یونیورسٹیز میں داخلہ سے پہلے رجسٹریشن ہوتی ہے ایسےہی عالمی مجلس مفتیان کرام نے عالمی آن لائن تخصص فی الفقہ الاسلامی کی الحمدللہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

رجسٹریشن سے قبل ضروری کام

1۔داخلہ کیلئے رجسٹریشن ضروری ہے،رجسٹریشن ماہِ رجب اور شعبان میں کی جاتی ہے۔
2۔ادارے کےتعارف کا مکمل مطالعہ کریں جسمیں مختصراً تخصص کا بھی تعارف ذکر کیا گیا ہےجو آپ کو ارسال کر دیاگیا ہے
3۔اپنی دینی و دنیاوی تمام اسناد بمع شناختی کارڈ کی تصاویر بنا کر پہلےاس نمبر پر 03151449088وٹسپ کریں جانچ پڑتال کے بعد اگر آپ رجسٹریشن کے اہل ہوئے توآپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

1۔ رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ سے رجسٹریشن فارم اور چالان فارم ڈاؤنلوڈکریں۔
2۔فارم پُر کریں اوررجسٹریشن فیس 2000/ا ندرون ملک اور بیرون ملک 40 $ ادارہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروا ئیں۔
3۔ فیس جمع کروا کررجسٹریشن فارم اوراس کے ساتھ اپنی تمام اسناد کی کاپی اور دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر اپنی اور اپنے والد/سرپرست کے شناختی کارڈ کی کاپی اور چالان فارم کی کاپی ادارہ کے پتہ پر ارسال کریں۔
4۔رجسٹریشن مکمل ہو جانے پر ادارہ آپ کو رجسٹریشن کارڈ جاری کر دیگا۔

رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں