اسباق کا طریقہ کار
۱۔تمام اسباق ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔
۲۔ویب سائٹ پر روزانہ چوبیس گھنٹے کے بعد ایک سے تین لیکچر اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔طلباء اپنی سہولت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت اسباق سن سکتے ہیں۔
۳۔ تمام طلباء اسباق سننے کے بعد ان اسباق کا مختصر خلاصہ تحریر کر کے نگران استاد کو ارسال کریں گے۔
۴۔ہر کتاب کے پانچ اسباق کے بعد10 نمبر کا کوئز(مختصر معروضی ٹیسٹ)ہوتا ہے۔اوردس اسباق کے بعد 20نمبر کی اسائنمنٹ(مختصر مقالہ) ہوتی ہے۔اور یہ نمبر سالانہ حتمی نتیجے میں درج کیے جاتے ہیں۔گویا حتمی نتیجے کا 20فیصد حصہ کوئزز اور اسائنمنٹ کے نمبروں پر مشتمل ہے۔
اور 20فیصد نمبر مطالعہ اور اس میں حاضری کے ہیں۔
۵۔تمام طلباء کو ایک پورٹل آئی ڈی فراہم کی جاتی ہے اور اس طالب علم سے متعلق تمام تر رپورٹ اسی میں ہوتی ہے۔اوراسی پورٹل آئی ڈی کے ذریعے کوئز اور اسائنمنٹ وصول کی جاتی ہے۔اور اسی پورٹل آئی ڈی کے ذریعے مطالعہ میں حاضری کو دیکھا جاتا ہے۔گویا طالب علم کی تعلیم کا مکمل تعلق اسی پورٹل آئی ڈی سے وابستہ ہے۔
نوٹ: پورٹل آئی ڈی کا تعارف نیچے ویڈیو میں موجود ہے۔
۶۔اس پورٹل آئی ڈی کی خصوصیت یہ ہے کہ ہر طالب علم اور اس کے والدین واساتذہ تعلیمی سرگرمیوں سے یکساں طور پر آگاہ رہ سکتے ہیں۔
۷۔ تمام طلباء کی مطالعہ میں حاضری ضروری ہے۔جو ہفتے میں تین ہوتا ہے۔
۸۔فتاوی کی تمرین مستقل ہے،فتاوی کی طے شدہ تعداد مکمل کرنا ضروری ہے۔اس کے بغیر سند جاری نہیں کی جاتی۔اگرچہ امتحان میں بہت اچھا گریڈ حاصل کیا ہو۔
۹۔ اگر کوئی متخصص تمرین کے فتاوی جات بحسن و خوبی مکمل کرلے لیکن سالانہ امتحان میں ناکام ہو تو وہ بھی سند کا مستحق نہیں ہے۔
[wonderplugin_video iframe=”https://www.youtube.com/watch?v=F4hTFZd-vMk” lightbox=0 lightboxsize=1 lightboxwidth=960 lightboxheight=540 autoopen=0 autoopendelay=0 autoclose=0 lightboxtitle=”” lightboxgroup=”” lightboxshownavigation=0 showimage=”” lightboxoptions=”” videowidth=600 videoheight=400 keepaspectratio=1 autoplay=0 loop=0 videocss=”position:relative;display:block;background-color:#000;overflow:hidden;max-width:100%;margin:0 auto;” playbutton=”https://ammkmedia.com/wp-content/plugins/wonderplugin-video-embed/engine/playvideo-64-64-0.png”]