دار الافتاء والقضاء کے قیام کا مقصد

الحمد للہ، اللہ ربّ العالمین کے فضل و کرم سے عالمی مجلس مفتیان کرام کے اہداف میں سے ایک ہدف دینی مسائل میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے ہر علاقے میں دار الافتاء والقضاء کا قیام ہے تاکہ لوگ پیش آمدہ تمام مسائل میں مفتیان کرام کی طرف رجوع کرسکیں اور اپنے اندر دینی شعور بیدار کرتے ہوئے مکمل ذوق اور بصیرت کے ساتھ اللہ ربّ العزت کے اوامر اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّتوں پرعمل کر سکیں۔ اس سلسلے میں عالمی مجلس مفتیان کرام اپنے متخصصین کو ملک کے طول وعرض میں دار الافتاء والقضاء کے قیام کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے، اپنے زیر سرپرستی دار الافتاء والقضاء کا قیام عمل میں لاتا ہے اور تمام امور کی مکمل نگرانی کرتا ہے تاکہ ملک بھر میں دینی مسائل میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے دار الافتاء والقضاء کا مضبوط اور وسیع نیٹ ورک وجود میں آسکے۔

 


دار الافتاء والقضاء کے قیام کا طریقہ کار


• جس شہر میں دار الافتاء کا قیام ہوگا سب سے پہلے وہاں کے مستند مفتیان کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا اور وقتا فوقتا ان سے مشاورت کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا۔
• دار الافتاء کے قیام کے لیے دو سالہ تخصص فی الفقہ اور ایک سال تمرین کرنا ضروری ہوگا۔
• تخصص فی الفقہ کا پہلا سال مکمل ہونے کے بعد خواہشمند متخصصین کو ادارہ دار الافتاء کے قیام کے لیے سامان کی ایک فہرست مہیا کرے گا جس کا انتظام ان کے ذمے ہوگا۔
• تخصص فی الفقہ کے دوسرےسال میں متخصص طالب علم دار الافتاء کے لیے اپنے علاقے میں جگہ اور مطلوبہ سامان کا انتظام کرے گا اور ساتھ ساتھ دوسرے سال کا نصاب اور تمرین مکمل کرے گا۔
• تیسرےسال میں متخصص طالب علم اپنے دار الافتاء میں بیٹھ کر اساتذہ کرام کی زیر نگرانی تمرین مکمل کرے گا۔
• وہ حضرات جو پہلے سے کسی مستند دینی ادارے سے دو سالہ تخصص فی الافتاء کر چکے ہوں انکو عالمی مجلس مفتیان کرام کے زير انتظام ایک سالہ تخصص مکمل ہونے پر دار الافتاء بنانے کی اجازت ہوگی۔
• جن حضرات نے پہلےسے کسی مستند دینی ادارے سے ایک سالہ تخصص فی الافتاء کیا ہو انکو عالمی مجلس مفتیان کرام کے زير انتظام ایک سالہ تخصص اور ایک سالہ تمرین مکمل ہونے پر دار الافتاء بنانے کی اجازت ہوگی۔
• تمام فتاوی جات ہیڈ آفس ارسال کرنا ضروری ہونگے اور اساتذہ کرام کی تصدیق کے بعد ہی فتوی جاری کیا جائے گا۔
• تمام فتاوی کی ایک کاپی اپنے دارالافتاء میں محفوظ رکھنا اور ایک کاپی ہیڈ آفس ارسال کرنا متخصص کے ذمہ لازم ہوگا۔
• مختلف فیہ مسائل میں صرف اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا ( ہماری رائے یہ ہے )
• موسم کے اعتبار سے دار الافتاء کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔
• ادارے کی طرف سے دارالافتاء میں خدمات انجام دینے والے متخصص کا مشاہرہ پندرہ ہزارروپے ہوگا۔
• تمام فتاوی جات اور دیگر امور کے حقوق عالمی مجلس مفتیان کرام کے ہوں گےجن کی نگرانی ہیڈ آفس کی انتظامیہ کرے گی اورکسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ اپنا نام اور اتھارٹی واپس لینے کا مجاز ہوگا۔